خواہش ہے شان میرے ہیرو ہوں تو میں فلم میںکام کروں ‘ ریشم

لاہور( کلچرل ڈیسک) نامور اداکار ریشم نے کہا ہے کہ میں شان کی وجہ سے ہی فلم انڈسٹری میں آئی ، میری اب بھی خواہش ہے کہ فلم میں شان میرے ہیرو ہوں تو میں کام کروں ۔ ایک انٹر ویو میںریشم نے کہا کہ شان کی کوئی بھی فلم ریلیز ہوتی ہے تو میں اسے دیکھنے ضرور سینما گھر جاتی ہوں کیونکہ ان کے کام سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ۔ میں نے اپنے کرئیر کا آغاز ہی شان کے ساتھ کیا بلکہ میں انہی کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں آئی ۔انہوں نے کہا کہ شان بے حد اچھا اور مخلص دوست ہے اور وہ اداکاروں کی فہرست میں بھی وہ ایک بڑ انام ہےں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *