خاران پریس کلب کے صدر سینئر صحافی حاجی عارف بلوچ کے بیٹوں کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں ایک بیٹے کی شہادت

بولان(ویب ڈیسک)ڈھاڈر پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ و بانی عبدالفتاح بنگلزئی، صدر محمد عارف بنگلزئی، جنرل سیکرٹری عبدالحئی گولہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سمیع اللہ جلبانی، فنانس سیکرٹری غلام فاروق جتوئی، حاجی رئیس نوروز خان ایری اور عرفان بدوزئی نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں پریس کلب خاران کے صدر حاجی عارف بلوچ کے بیٹوں کی گاڑی پر سوراب کے قریب کوئیٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعے میں ایک بیٹے زین عارف کی شہادت اور دوسرے بیٹے کے شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہتے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ڈھاڈر پریس کلب کے عہدیداران نے کہا کہ صحافتی برادری پہلے ہی مختلف چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ایسے میں صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو نشانہ بنانا انتہائی تشویشناک ہے حکومت وقت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث عناصر کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں اور قومی شاہراہوں پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں انہوں نے بیان کی توسط سے سینئر صحافی حاجی عارف بلوچ سمیت تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے لواحقین کو صبر جمیل دے اور زخمی نوجوان کو جلد مکمل صحتیابی عطا فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *