حیدر سلطان کا ہدایتکار ی کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ

لاہور( کلچرل ڈیسک)لیجنڈ اداکار سلطان راہی مرحوم کے صاحبزادے حیدر سلطان نے بھی ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔ بتایا گیا ہے فلم کی کہانی سینئر رائٹر ناصر ادیب لکھ رہے ہیں اور فلم کا نام ” سن آف مولا جٹ “ تجویز کیا گیا ہے ۔کہانی مکمل ہونے کے بعد فلم کی کاسٹ کا چناﺅ عمل میں لایا جائے گا ۔ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض حیدر سلطان سر انجام دیں گے جو ان کی بطور ہدایتکار پہلی فلم ہو گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *