حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کو 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے کرنے کا معاہدہ آج ہوگا

حیدرآباد(ویب ڈیسک)حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کو 20 سال کے لیے پی سی بی کے حوالے کرنے کا معاہدہ آج ہوگا۔حیدرآباد کے تاریخی نیاز اسٹیڈیم کو پی سی بی کے زیرانتظام کرنے کے معاہدے کی تقریب نیاز اسٹیڈیم میں ہوگی۔جیو نیوز کو ملنے والی مجوزہ معاہدے کی تفصیل کے مطابق اسٹیڈیم کا مکمل انتظامی کنٹرول پی سی بی کے پاس ہوگا جب کہ اسٹیڈیم کی ملکیت حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ہی کی رہے گی، تمام تجارتی حقوق بشمول ٹکٹنگ اسپانسرشپ، اشتہارات، نشریاتی حقوق اور پارکنگ پی سی بی کے پاس ہوں گے۔معاہدے میں بتایا گیا ہے کہ پی سی بی اسٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرے گا جس میں پچ اور آؤٹ فیلڈ، فلڈ لائٹس، ڈریسنگ رومز، تماشائیوں کے اسٹینڈز، ہاسپیٹیلیٹی باکسز اور پارکنگ شامل ہیں۔اس کے ساتھ ہی دیکھ بھال اور انشورنس کی ذمہ داری بھی بورڈ کی ہوگی، معاہدے کی رو سے بورڈ اسٹیڈیم میں بین الاقوامی، فرسٹ کلاس اور پی ایس ایل میچز کا انعقاد کرسکے گا اور حیدرآباد میں اہم میچز لانے کے لیے معقول کوششیں کرے گا جب کہ بورڈ اسٹیڈیم یا اس کا کوئی حصہ فرنچائز یا فریقِ ثالث کو ذیلی لائسنس پر بھی دے سکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *