حیات خان اچکزئی کا نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حیات خان اچکزئی کا قبائلی و سیاسی رہنماء  نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں حیات خان اچکزئی نے کہا کہ نوابزادہ امین اللہ خان رئیسانی کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا، مرحوم ایک معتبر قبائلی و سیاسی شخصیت اور اپنے حلقے میں قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھے جانے والے رہنماء  تھے۔ ان کی وفات سے خاندان، عزیز و اقارب اور سیاسی و قبائلی حلقوں کو ایک بڑا نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان پر صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *