Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت نے صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے میں موجود 10پاکستانیوں کی رہائی کا معاملہ تیز کرنے کا اعلان کردیا۔ قومی اسمبلی کو یقین دلایا گیا کہ مغوی پاکستانیوں کی بازیابی کے لیے سفارتی اور انتظامی کوششیں تیز کریں گے۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 17 افراد صومالی قزاقوں کے قبضے میں ہیں، جن میں 10پاکستانی ہیں، رہائی کے لیے 30 لاکھ ڈالر تاوان طلب کیا گیا ہے۔رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے ایوان کو بتایا کہ اس واقعے کے بعد صومالی قزاق مزید 4جہازوں پر قبضہ کر چکے ہیں، یہ معاملہ اب ایک بین الاقوامی بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے۔رہنما پیپلز پارٹی عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ اس اغوا کو 5 ماہ گزر چکے ہیں، آخر مزید کتنی دیر بعد کارروائی کی جائے گی۔