Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ (ویب ڈیسک )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ڈاکٹرز تنظیموں کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور انہیں صوبے میں صحت کے شعبے کو درپیش مسائل، ڈاکٹرز کو درپیش پیشہ ورانہ امور اور طبی سہولیات کی بہتری سے متعلق مختلف تجاویز سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پائیدار اور مؤثر اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں تاکہ ڈاکٹرز، طبی عملے اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈاکٹرز کو بڑے پیمانے پر ترقیاں دے کر ان کی پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف کیا ہے۔ حکومت ڈاکٹرز کے جائز مسائل سے آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈاکٹرزن معاشرے کا انتہائی قابل احترام طبقہ ہیں اور انسانی جانوں کے تحفظ کی عظیم ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹرز پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ایسے عمل کا حصہ نہ بنیں جو غریب اور نادار مریضوں کے لیے مشکلات یا تکلیف کا باعث بنے کیونکہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے