حکومتِ بلوچستان کا زیارت کے شہداء کے لواحقین کے لیے فی کس 1 کروڑ 11 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر یہ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔زیارت میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے لیے فی کس 1 کروڑ 11 لاکھ روپے معاوضے کے اجرا کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ کے معاونِ خصوصی شاہد رند کے مطابق، حکومت یہ معاوضہ شہداء کے خاندانوں کو ان کی دہلیز پر پہنچانا یقینی بنا رہی ہے تاکہ انہیں کسی دفتری خوار کے بغیر فوری ریلیف مل سکے۔
مالی معاوضے کے علاوہ، بلوچستان حکومت نے شہداء کے بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنے اور متاثرہ خاندانوں کی مستقل فلاح و بہبود کی ذمہ داری بھی اٹھائی ہے۔حکومتِ بلوچستان کا کہنا ہے کہ اگرچہ مالی معاوضہ انسانی جانوں کا نعم البدل نہیں ہو سکتا، لیکن یہ ان بہادر اہلکاروں کی قربانیوں کا اعتراف اور ان کے خاندانوں کی پشتیبانی کے لیے ایک ناگزیر قدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *