حب کی تحصیل دریجی میں نامعلوم مسلح افراد بینک لوٹ کرفرار

اوتھل (ویب ڈیسک) ضلع حب کی دور افتادہ تحصیل دریجی میں دن دہاڑے مسلح افراد نے بینک الحبیب کی برانچ میں مبینہ طور پر لوٹ مار کی اور کارروائی کے بعد فرار ہوگئے۔دریجی میں مسلح افراد کی بینک ڈکیتی، چھ ملزمان تین موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب،واقعے کے دوران مسلح افراد نے بینک کے سیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ بھی کی،تاہم ملزمان کی شناخت، لوٹی گئی رقم کی مالیت اور فرار ہونے کی سمت سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز تقریباً 10 بج کر 40 منٹ پر چھ مسلح افراد تین موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر دریجی کے بینک الحبیب پہنچے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان نے بینک کے باہر موجود سیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کی جس کی نتجے میں سیکیورٹی گارڈ فرار ہوگیا، جس کے بعد وہ بینک کے اندر داخل ہوئے اور مبینہ طور پر رقم لوٹ لی۔ذرائع کے مطابق واردات کے بعد مسلح افراد نے سیکیورٹی گارڈ کو تلاش کرنے کی کوشش بھی کی اور مبینہ طور پر قریبی ایک دو دکانوں میں بھی سرچ کیا، تاہم سیکیورٹی گارڈ وہاں موجود نہ ہونے کے باعث ملزمان موقعے سے فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق چھ مسلح افراد تین موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، تاہم ملزمان کی شناخت، لوٹی گئی رقم کی مالیت اور فرار ہونے کی سمت سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *