جھل مگسی کے علاقے میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

گنداواہ(ویب ڈیسک)جھل مگسی کے علاقے پنجک روڈ پر پولیس تھانہ سٹی جھل مگسی کی حدود میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں غلام مصطفیٰ ولد میر حسن، سکنہ گوٹھ پہلوان، تحصیل جھل مگسی شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش اور واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *