”جنم جنم کی میلی چادر “ماضی کا شاہکار، ایک بار پھر تاریخ رقم کرےگا‘ ارباز خان

لاہور( کلچرل ڈیسک)معروف اداکار ارباز خان نے کہا ہے کہ ”جنم جنم کی میلی چادر“ ماضی کا شاہکار اور تاریخ ساز ڈرامہ ہے جسے جب بھی پیش کیا گیا اس نے ناظرین میں پذیرائی حاصل کرنے کے ساتھ نئی تاریخ رقم کی، مجھے اس ڈرامے میں کام کی پیشکش ہوئی تو اسے ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا کیونکہ ماضی میں اس ڈرامے میں کام کرنے والے فنکار اپنے وقت کے بڑے نام تھے جبکہ موجودہ کاسٹ میں بھی اسٹیج کے نامور فنکار شامل ہیں۔ایک انٹر ویو میںارباز خان نے کہا کہ ناصر چنیوٹی، نسیم وکی اور امانت جیسے منجھے ہوئے فنکاروں کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے کیونکہ یہ کامیڈی کے شہنشاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنم جنم کی میلی چادر کی پیشکش کے ذریعے پاکستانی اسٹیج پر جدت اور انوویشن کا نیا انداز متعارف کرایا گیا ہے۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل تھیٹر کے پلیٹ فارم پر یہ ڈرامہ پیش کیا جا رہا ہے، جو شائقین کو تفریح کے ساتھ جدید تھیٹر کا منفرد تجربہ بھی فراہم کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ ڈرامہ ایک بار پھر تاریخ رقم کرے گا اور پاکستانی تھیٹر کے سنہری دور کی یادیں تازہ کرنے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کے ناظرین کو بھی اپنی جانب متوجہ کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *