جمہوری وطن پارٹی کے زیرِ اہتمام “وطن تاجر ایسوسی ایشن” کی تنظیمِ نو کا اعلان کردیا گیا

وئٹہ (این این آئی )جمہوری وطن پارٹی کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تاجروں کے حقوق کے تحفظ، ان کے مسائل کے مو ¿ثر حل اور ایک مضبوط، آزاد اور بااختیار نمائندہ پلیٹ فارم کی فراہمی کے لیے “وطن تاجر ایسوسی ایشن” کو دوبارہ فعال کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں جلد ہی بگٹی ہاو ¿س، کوئٹہ میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں تاجر برادری کی مشاورت سے ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔اس اقدام کا بنیادی مقصد تاجروں کو درپیش مسائل، کاروباری مشکلات، ناجائز جرمانوں، انتظامی رکاوٹوں اور دیگر چیلنجز کے حل کے لیے ایک مو و ثر اور غیر جانبدار پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، تاکہ ہر تاجر کی آواز متعلقہ اداروں تک مضبوط انداز میں پہنچ سکے۔افسوس کی بات ہے کہ موجودہ تاجر تنظیموں کے بارے میں بہت سے تاجروں کا مو ¿قف ہے کہ وہ طویل عرصے سے چند افراد کے زیرِ اثر ہیں اور وہ وسیع تر تاجر برادری کے مسائل کو مو ¿ثر انداز میں اجاگر کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ کئی تاجروں کا یہ بھی احساس ہے کہ بعض اوقات فیصلے عام تاجروں کے مفاد کے بجائے محدود مفادات کو ترجیح دیتے

 ہیں۔ اسی وجہ سے ایک ایسی نمائندہ تنظیم کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے جو صرف اور صرف تاجروں کے اجتماعی مفاد، شفافیت اور احتساب کے اصولوں پر کام کرے۔جمہوری وطن پارٹی تمام چھوٹے، درمیانے اور بڑے تاجروں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس اجلاس میں بھرپور شرکت کریں، اپنی تجاویز پیش کریں اور ایک ایسی مضبوط تنظیم کی تشکیل میں کردار ادا کریں جو حقیقی معنوں میں تاجر برادری کے حقوق کی محافظ بن سکے۔

.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *