جماعت اسلامی کادھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا، مطالبات کی منظوری تک جاری رکھنے کا اعلان، حافظ نعیم الرحمان کی گفتگو

کراچی/ لاہور(ویب ڈیسک) پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کے دھرنے دوسرے روز بھی جاری رہے جبکہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاﺅس جبکہ کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں گورنر ہا ﺅسز کے باہر دھرنوں میں کارکنان دوسرے روز بھی موجود رہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم نے دھرنے کے مقام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھرنے پرامن طریقے سے جاری رہیں گے، شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ ان دھرنوں میں آئیں اور بتائیں کہ یہ لیوی بھتہ قبول نہیں ہے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی 25 کروڑ لوگوں کا مقدمہ لڑرہی ہے، جنگ کے دوران بہانہ بنا کر پٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئیں، یہ کہتے ہیں آئی ایم ایف کی وجہ سے قیمتیں بڑھائیں، حکمران آئی ایم ایف کے غلام بن چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پٹرول 225 روپے فی لیٹر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بریفنگ کے لیے کمیٹی بنائی ہے، ہم کمیٹی کو دعوت دیتے ہیں وہ لاہور میں آئیں ہم میزبانی کریں گے، یہ دھرنا کسی پارٹی یا کسی کی ذات کے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *