جعفرآباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) جعفرآباد مسلح افراد کی فائرنگ مقامی قبائلی شخصیت جانبحق ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق جعفرآباد کے علاقے پولیس تھانہ حفیظ آباد کی حدود محبت شاخ کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی قبائلی رہنما وزیر خان رند جانبحق ہوگیا واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش تحویل میں لیکر لیبر ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *