Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر رضا رفیق سرحدی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی ٹوین سٹی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ آئندہ ماہ اگست میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اس سال بھی جشن آزادی ڈے بڑی دھوم دھام سے منائے گی اور جشن آزادی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کروائے گی جس میں اسلام آباد راولپنڈی کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے