جشنِ آزادی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس خیبر پختونخوا تاشفین حیدر نے کیک کاٹ کر جشنِ آزادی کی تقریب کا باقاعدہ آغاز

پشاور( سپورٹس ڈیسک) جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس خیبر پختونخوا کے کوچز کے باہمی اشتراک سے جشنِ آزادی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس خیبر پختونخواتاشفین حیدر نے کیک کاٹ کر جشنِ آزادی کی تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ منیر عباس، اے ڈی سپورٹس شکور خان،بیڈمنٹن کوچز حیات اللہ، ندیم خان، کوچ بشرا، خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل میاں صداقت شاہ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد مسعود سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ٹورنامنٹ کے بوائز فائنل میں عبدالحسیب خان اور تمہید کی جوڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریان اورعاقب کو شکست دے کر آزادی چیمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔گرلز فائنل میں ابیرا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امبرین کو شکست دی اور آزادی چیمپئن شپ کی ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس خیبر پختونخوا تاشفین حیدر نے کہا کہ جشنِ آزادی کے موقع پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد نوجوانوں میں حب الوطنی، اتحاد، نظم و ضبط اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پیش کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *