جرمنی میں نجی طیارہ مکان کی چھت پر گر کر تباہ، دو افراد ہلاک

برلن(انٹرنیشنل ڈیسک )جرمنی کے شمال مغربی علاقے میں چھوٹا نجی طیارہ رہائشی مکان کی چھت پر گر کر تباہ ہو گیا ، جس سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ طیارہ اولڈن برگ کے قریب واقع قصبے گینڈرکیزی کے رہائشی علاقے میں ایک مکان کی چھت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا ۔حادثے کے دوران طیارہ میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے ۔حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *