جرمنی، ایک فوجی اڈے کے اوپر دو نامعلوم ڈرونز کی پروازیں

برلن(انٹرنیشنل ڈیسک )جرمن مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مغرب میں واقع ایک جرمن فوجی اڈے کے اوپر دو ڈرونز کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ واقعہ مال بردار سامان کے ایک اہم ہوائی اڈے پر دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرون ملنے کے صرف دو دن بعد پیش آیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن جوائنٹ فورسز کمانڈ نے ایک بیان میں بتایا کہ میشرنخ شہر میں جرمن آرمی بیس کے سکیورٹی نگرانی کے نظام نے تقریبا 22:00 بجے دو ڈرونز کا پتہ لگایا۔ ان کی موجودگی کی تصدیق کی گئی اور ملٹری پولیس کی فورسز کو موقع پر تعینات کر دیا گیا۔ مسلح افواج نے بتایا کہ اوئسکرچن شہر کی پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *