جان بچانے والی 52 نئی ادویات کی قیمتیں رواں ماہ مقرر ہونے کا امکان ، خزانہ اور سی ای او ڈریپ (آج) ملاقات متوقع

 اسلام آباد (ویب ڈیسک)جان بچانے والی 52 نئی ادویات کی قیمتیں رواں ماہ مقرر ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر صحت، ڈریپ حکام کی ملاقات طے پا گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر صحت، خزانہ اور سی ای او ڈریپ (آج) پیر کو ملاقات متوقع ہے اس اہم ملاقات میں ہارڈ شپ کیسز، 52 نئی ادویات قیمتوں پر بریفنگ دی جائیگی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ حکام کا وزیراعظم سے ملاقات کا مقصد 52 ادویات، ہارڈ شپ کیسز پر حمایت حاصل کرنا ہے۔جن امراض کی نئی دواوں کی منظوری دی گئی ہے، ان میں کینسر، شوگر، ہیموفیلیا، آٹو ایمیون ڈس آرڈر، انتہائی نگہداشت، سنگین انفیکشن، امراض خون، ہنگامی علاج میں استعمال کی ادویات شامل کی ادویات شامل ہیں۔ڈریپ پالیسی بورڈ، پرائسنگ کمیٹی 52 نئی ادویات کی منظوری دے چکی ہے جبکہ کیبنٹ ڈرگ پرائسنگ کمیٹی نے 24 جولائی کو 52 نئی ادویات کی منظوری دی تھی۔ذرائع کے مطابق کابینہ پرائسنگ کمیٹی، ڈریپ نئی ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت کا تعین بھی کر چکی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مختلف امراض کی 100 کے قریب ادویات کے ہارڈ شپ کیسز زیر التوا ہیں۔ کابینہ سے منظوری پر ڈریپ نئی ادویات کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *