Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(این ین آئی) اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے ترجمان نے اپنے بیان میں اس امر پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے کہ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن، دیگر ملازمین کی تنظیموں اور جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ کی مسلسل کاوشیں بالآخر رنگ لے آئیں، اور صوبائی حکومت نے جامعہ بلوچستان میں گزشتہ پانچ سال سے ریٹائر ہونے والے اساتذہ کرام اور ملازمین کی پنشن، گریجویٹی، لیو انکیشمنٹ اور دیگر واجبات کی ادائیگی کے لیے خصوصی بیل آوٹ پیکیج منظور کر دیا ہے۔ترجمان نے اس اہم اقدام پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کو درپیش مالی مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن اساتذہ اور ملازمین کے جائز حقوق کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد مستقبل میں بھی پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ جامعہ بلوچستان کو درپیش مالی مشکلات کے مکمل حل کے لیے مزید بیل آو ¿ٹ پیکیج کی ضرورت ہے تاکہ منظور شدہ الاو ¿نسز کی بحالی، یوٹیلٹی الاو نس، آردلی الاو ¿نس، اساتذہ و ملازمین کی اپ گریڈیشن، خالی آسامیوں پر بھرتیوں، اور یونیورسٹی کالونی میں رہائش پذیر اساتذہ و ملازمین کے سرکاری گھروں کی مرمت و بحالی کے لیے مطلوبہ فنڈز فراہم کیے جا سکیں۔ترجمان نے کہا کہ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن اپنی بنیادی ذمہ داری کے مطابق طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ، جامعہ بلوچستان کے استحکام اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد بدستور جاری رکھے گی۔