Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

دمبولا (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی خواتین ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کوشکست دیدی ۔دمبولا میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ویمنز نے سری لنکا ویمنز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔سری لنکا ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے،پاکستان ویمنز نے 114 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر نے 39 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ منیبہ نے 19، شوال نے 21، ام ہانی نے 8 اور سائرہ جبین نے 12 رنز بنائے۔ 3 میچوں کی سیریز سری لنکا ویمنز نے 1-2 سے اپنے نام کر لی۔