تمبو میں نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی کھاد لے اڑے

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) تمبو نا معلوم چور کھاد ڈیلر کی شاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی کھاد چوری کرکے فرار ہوگئے پولیس کے مطابق تمبو منجھو شوری پولیس تھانے کی حدود روپا پل کے مقام پر گزشتہ شب نا معلوم چور کھاد ڈیلر کے دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی کھاد کی بوریاں چوری کرکے فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *