Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) تمبو باباکوٹ فتح آباد ودیگر علاقوں میں طوفانی آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش نشیبی علاقے زیر آب درجنوں کچے مکانات منہدم درخت جڑ سے اکھڑ گئے بجلی کے کھمبے گرنے سے بجلی کا نظام معطل جبکہ متعدد سولر پلانٹ بھی تباہ ایک بچے دو خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق نصیراباد کے علاقوں تمبو باباکوٹ فتح آباد ودیگر علاقوں میں جمعہ کے روز طوفانی آدھی کے ساتھ شدید موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب گئے طوفانی آندھی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی درخت اجڑ کے اکھڑ گئے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں اور بجلی کے متعدد کھمبے زمین بوس ہو گئے جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہوکر رہ گئی درجنوں کچے مکانات منہدم ہونے کی وجہ سے ایک بچہ دو خواتین سمیت سات افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن کو فوری طورپر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے بارش کے باعث موسم خوشگوار جبکہ جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔