تمبو،ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ اللہ یار میں مختلف واقعات میں چار افراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) تمبو،ڈیرہ اللہ یار اور ڈیرہ مراد جمالی فائرنگ و حادثات چار افراد زخمی قبائلی شخصیت قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے گاڑی کو نقصان پہنچا پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے تمبو خان کوٹ پولیس تھانے کی حڈود میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی شخصیت میر ممتاز علی مینگل بال بال بچ گئے جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ڈیرہ  اللہ یار ڈی سی چوک میں دو قبائل جمالی اور رند کے درمیان مسلح تصادم ڈنڈوں کے وار سے محمد رمضان جمالی اور انکا ساتھی سلطان راہوجہ زخمی ہوگئے واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے زخمیوں کو لیبر ہسپتال ڈیرہ اللہیار منتقل کردیا گیا زخمی محمد رمضان کے مطابق لڑائی کے دوران انکا موبائل اور چالیس ہزار روپے نقدی بھی حملہ آور چھینکر اپنے ساتھ لے گئے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب میر حسن روڈ پر دو موٹر سائیکل اپس میں ٹکرانے سے دو افراد رئیس جان محمد ودیگر زخمی ہوگئے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *