Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

تربت ( ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر کیچ کے دفتر کے احاطے میں 79ویں یومِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں رکن قومی اسمبلی حاجی ملک شاہ گورگیج، صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی، پارلیمانی سیکریٹری برائے انرجی میر اصغر رند، ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی، ایس ایس پی کیچ کیپٹن (ر) زوہیب محسن سمیت ضلعی انتظامیہ، پولیس افسران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز قومی پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے مہمانانِ گرامی کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔بعد ازاں یومِ آزادی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم بلند کرکے پاکستان سے محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ ریلی کے شرکاء نے قومی جذبے کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔تقریب میں مقررین نے یومِ آزادی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، جس کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔