Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

تربت ( ویب ڈیسک) تربت شہر کے شہید فدا چوک کے قریب اللہ والا مارکیٹ کے سامنے مین روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکہ پانچ شہری زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے کی شدت سے قریبی دکانوں کے شٹر اور شیشے ٹوٹ گئے جبکہ متعدد دکانوں اور سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر آمدورفت محدود کردی۔ زخمی ہونے والے شہریوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔