Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) بھاگ کے قریب چھلگری قبیلے کے دو گروپوں میں ذرعی زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ضلع کچھی صدر پولیس تھانہ بھاگ کی حدود یونین کونسل محرم گوٹھ کوڑا خان چھلگری میں زرعی اراضیات کے تنازعے پر چھلگری قبیلے کے دو فریقین نے مورچہ زن ہوکر ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کی جس سے دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال بھاگ منتقل کردیا گیا جہاں دوران علاج ایک زخمی حق نواز ولد اللہ ڈنہ چھلگری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے جان کی بازی ہار گیا جبکب دوسرے زخمی کو طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے سکھر ریفر کردیا گیا واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور حالات پر قابو پاکر چار افراد کو حراست میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی۔