بھارت کا دورہ بنگلادیش ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان بھارت کا دورہ پہلے گزشتہ سال اگست میں ہونا تھا جسے بعد میں ستمبر 2026 تک ملتوی کردیا گیا تھا

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر تمیم اقبال نے عندیہ دیا ہے کہ بھارت کا آئندہ ماہ شیڈول دورہ ایک بار پھر موخر ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز سیریز کی تاریخوں کے حوالے سے باہمی مشاورت میں مصروف ہیں۔بھارت کا دورہ پہلے گزشتہ سال اگست میں ہونا تھا جسے بعد میں ستمبر 2026 تک ملتوی کردیا گیا تھا۔موجودہ شیڈول کے مطابق بھارت کو بنگلادیش میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کے حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔پہلا ون ڈے 3 ستمبر کو شیڈول ہے جبکہ وقت کم رہ جانے کے باعث تاریخوں میں تبدیلی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔تمیم اقبال نے کہا کہ دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے اور تاریخیں آگے پیچھے ہوسکتی ہیں۔دوسری جانب بنگلادیش نے 28 اگست سے 9 ستمبر تک میرپور میں ایک عمر گروپ ٹورنامنٹ کا اعلان کیا ہے۔تمیم کے مطابق اگر بھارت کی سیریز حتمی ہوئی تو اس ٹورنامنٹ کے میچز کسی دوسرے میدان میں منتقل کیے جاسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *