بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ کی اہلیہ اداکارہ ایشا رکھی کی پوسٹ پر علیحدگی کی افواہوں نے سر اٹھالیا

ممبئی (ویب ڈیسک )بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ کی اہلیہ اداکارہ ایشا رکھی کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ پر علیحدگی کی افواہوں نے سر اٹھالیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشا رکھی نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنی اور گلوکار بادشاہ کی شادی سمیت 2 ویڈیوز شیئر کیں۔ایشا رکھی نے اپنی ویڈیوز کے کیپشن میں ذو معنی پوسٹ لکھی کہ ہر طوفان ایک سبق ہے اور ہر دعا ایک امید ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہاتھ جوڑنے والا ایموجی بھی بنایا۔گلوکار کی اہلیہ کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور جوڑے کی علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ ایشا نے تعلقات کے حوالے سے کسی مسئلے کا براہِ راست ذکر نہیں کیا لیکن ان کے کیپشن اور ویڈیو زکی نوعیت نے قیاس آرائیوں کو ہوا دی ہے۔واضح رہے کہ بادشاہ اور ایشا رکھی کی شادی کی خبر مارچ میں منظرِ عام پر آئی تھی۔اس سے قبل بادشاہ کی پہلی شادی جیسمین مسیح سے ہوئی تھی جو 8 سال چلنے کے بعد ختم ہوگئی جب کہ جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *