بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24ستمبر تک توسیع پاکستان ایئر پور ٹ اتھارٹی نے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بھارتی پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں 24 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام بھارتی ائر لائنز، لیز پر حاصل کردہ طیارے، بھارتی شہریوں کی ملکیت یا آپریٹ کمرشل اور فوجی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی پابندی 18 اگست سے نافذ ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق 24 ستمبر تک عائد کی گئی ہے۔یاد رہے کہ یہ سلسلہ 23 اپریل 2025 سے شروع کیا گیا تھا اور اس حوالے سے اب 16 واں نوٹم جاری کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *