بھارت، کولکتہ کے ہوٹل میں آتشزدگی، بنگلادیشی سمیت 9 افراد ہلاک ،رپورٹ

کولکتہ(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی شہر کولکتہ میں ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں بچے سمیت 9 افراد ہلاک اور کم از کم 6 زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بنگلادیشی شہری بھی شامل تھے، جو طبی علاج کے لیے کولکتہ آئے ہوئے تھے۔مقامی پولیس کے مطابق آگ مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 50 منٹ پر ہوٹل کی عمارت کی دوسری منزل پر لگی جس پر 1 گھنٹے کے اندر قابو پا لیا گیا۔واقعے کے دوران تقریبا 30 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہوٹل میں آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *