بنگلادیش نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں 9 وکٹ سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کر لی

 ڈارون (سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں 9 وکٹ سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کر لی۔ڈارون ٹیسٹ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے 57 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا،میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 198 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی جس کے جواب میں مہمان ٹیم نے 426 رنز بنا کر 228 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 284 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، کیمرون گرین سنچری بھی بنائی تاہم میزبان ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔مہمان ٹیم نے 57 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر بآسانی حاصل کر لیا، بنگلا دیش کی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں پہلی فتح ہے۔بنگلا دیش کے فاسٹ بولر حسن محمود نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہدی حسن نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 7 وکٹیں اپنے نام کیں۔واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اب تک 5 ٹیسٹ میچز میں آمنے سامنے آچکی ہیں جس میں آسٹریلیا کو 4 اور بنگلا دیش کو ایک میچ کامیابی مل سکی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *