Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان ہائی کورٹ نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے انتخابی نشان سے متعلق الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس معطل کر دیا۔بلوچستان ہائی کورٹ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے دائر کردہ رٹ پٹیشن کی سماعت ہوئی، جس میں پارٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ شوکاز نوٹس کو چیلنج کیا تھا۔رٹ پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مورخہ 8 جولائی 2026ء کو جاری کردہ شوکاز نوٹس کے ذریعے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق کارروائی کا آغاز کیا تھا۔بلوچستان ہائی کورٹ نے رٹ پٹیشن کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شوکاز نوٹس کو معطل کرنے کا حکم صادر فرمایا۔ عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مذکورہ شوکاز نوٹس کی بنیاد پر مزید کسی قسم کی کارروائی کرنے سے بھی روک دیا۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے رٹ پٹیشن کی پیروی مرکزی سیکریٹری قانون، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حبیب اللہ ناصر اور برخوردار اچکزئی نے کی۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے عدالتی فیصلے کو پارٹی کے آئینی و قانونی حقوق کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔