بلوچستان کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ سردار عبدالرحمان کھیتران عہدے سے برطرف

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل نے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔گورنر مندوخیل نے وزیر اعلی بلوچستان کے مشورے پر عبدالرحمان کھیتران کی وزارت سے برطرفی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے،سردار عبدالرحمان کھیتران کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور برطرفی سے قبل وہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ اور واسا کے وزیر تھے۔اگرچہ سردار عبدالرحمان کھیتران کو وزارت سے ہٹانے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی تاہم انھوں نے کوہ سلیمان کے نام سے نئے ڈویژن بنانے کے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے فیصلے کی اعلانیہ مخالفت کی تھی اور وزیر اعلیٰ کو اس پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔سردار عبدالرحمان کھیتران آج کل یورپ کے دورے پر ہیں اور انھوں نے واپسی تک وزارت سے برطرفی کے فیصلے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *