بلوچستان کے محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ کھیل بلوچستان میں دوبرسوں میں دو ارب 15کروڑ روپے کے فنڈز میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کردیں

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان کے محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ کھیل بلوچستان میں دوبرسوں میں دو ارب 15کروڑ روپے کے فنڈز میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کردیں،دو سال کے دوران فنڈز اور کھیلوں کے انعقاد سے متعلق تمام تصدیق شدہ ریکارڈ طلب کرلیا گیا،،ڈی جی اینٹی کرپشن بلوچستان کا کہنا ہے کہ ایک وکیل کی درخواست پر تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں۔ اینٹی کرپشن بلوچستان نے محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز میں مبینہ مالی بدعنوانی، فنڈز کے خیانت اور غیر قانونی استعمال پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں محکمہ کھیل سے گزشتہ دو سال کے فنڈز اور کھیلوں کے انعقاد سے متعلق تمام تصدیق شدہ ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق سال 2024ء سے 2026ء کے دوران کھیلوں کے مختلف پروگرامز اور ایونٹس کے لیے مختص تقریباً 2.15 ارب روپے کے فنڈز میں غیر قانونی اقدامات اور خرد برد کی شکایت پر انکوائری جاری ہے۔اینٹی کرپشن کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں محکمہ اسپورٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سال 2024ء سے 2026ء کے دوران منظور شدہ ایونٹس کی فہرست، انتظامی و مالیاتی منظوریوں، بجٹ تخصیص اور جاری کرنے کے احکامات سمیت تمام متعلقہ ریکارڈ فراہم کرے۔ اس کے علاوہ اجلاسوں کے منٹس، ادا شدہ واؤچرز، خریداریاں، ٹینڈر دستاویزات اور اے جی آفس سے مطابقت ریکنسلی ایشن کی تفصیلات بھی اینٹی کرپشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *