Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے میر علی حسن زہری کے سیاسی مؤقف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوامی مسائل اور سیاسی معاملات پر بات کرنا ہر جمہوری سیاسی رہنما کا حق ہے سیاسی اختلاف کا جواب الزام تراشی کے بجائے دلیل، حقائق اور کارکردگی سے دیا جانا چاہیے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر عمر گورگیج نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی پاکستان پیپلز پارٹی کے وژن اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے عوامی ایجنڈے کے مطابق بلوچستان میں ترقی، عوامی فلاح اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ صوبے میں تعلیم، صحت، روزگار، انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ اس وژن کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اب صرف نعروں کے بجائے عملی کارکردگی دیکھنا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور ہمیشہ عوام کی خدمت، جمہوریت، ترقی اور محروم طبقات کو بااختیار بنانا رہا ہے انہوں نے کہا کہ میر علی حسن زہری نے بلوچستان کے عوامی مسائل اور سیاسی رویوں کے حوالے سے جو سوالات اٹھائے ہیں، ان پر سنجیدہ سیاسی بحث ہونی چاہیے۔ کسی بھی سیاسی مؤقف کا جواب ذاتی تنقید کے بجائے دلیل اور حقائق سے دینا جمہوری رویوں کا تقاضا ہے سینیٹر عمر گورگیج نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے عوام اور نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ صوبے کے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار، کھیل اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت کی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان اپنا سیاسی اور جمہوری کردار ادا کرتی رہے گی۔