Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(این این آئی) آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر میر عبدالسلام لانگو ، چیئرمین ملک عبدالغفار مندوخیل،جنرل سیکرٹری مجیب مہترزئی ،وائس چیئرمین میرشکیل لہڑی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری صلاح الدین کبزئی ،سیکرٹری اطلاعات سرور جان مندوخیل ،سیکرٹری فنانس محمدادریس جان لانگو ، نائب صدر سراج خان کاکڑ، رابطہ سیکرٹری میربیروملازئی ،آل بلوچستان رابطہ سیکرٹری سمیع اللہ کاکر، نائب صدر محمد انور ترین ،سینئر نائب صدر حاجی محمد ابراہیم اچکزئی،آفس سیکرٹری میرابرار رئیسانی ، نائب صدر میر عدنان لہڑی ، رابطہ سیکرٹری ساوتھ میرسلیم بنگلزئی ، نائب صدر صاحبزادہ بسم اللہ خان نے کہا ہے کہ آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ٹھیکیداروں کی نمائندہ تنظیم ہے جو ٹھیکیدار برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کررہی ہے بلوچستان بھر کے سرکاری ٹھیکیداروں کو درپیش مسائل اورانکے حل ،تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے بلوچستان کے تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ اسوقت بلوچستان کے سرکاری ٹھیکیداروں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور آن گوئنگ اسکیمات کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں جو رقم مختص کی گئی ہے اس سے اسکیمات کو بروقت مکمل کرنا ممکن نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسوقت صوبے میں امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے آئے روز نامعلوم افرادکی جانب سے ٹھیکیداروں کی مشینری کو جلایا جارہا ہے جس سے ٹھیکیداروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے 35اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کا مشترکہ اجلاس 29جولائی کو دوپہر 12بجے سٹی ہال شہباز ٹا ¶ن میں طلب کیا گیا ہے اجلاس میں تنظیمی امور، آئندہ کے لائحہ عمل، کنٹریکٹر برادری کو درپیش مسائل، ان کے مو ¿ثر حل اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کو بروقت اجلاس میں شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ مشترکہ فیصلوں کے ذریعے کنٹریکٹرز برادری کے حقوق اورمفادات کا بہتر انداز میں تحفظ کیا جاسکے۔