Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک)حکومت بلوچستان کی جانب سے صحت کے شعبے میں اصلاحات کے نمایاں نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے، صوبے کے دور افتادہ علاقے بیکڑ میں واقع میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال میں تاریخ میں پہلی بار 100 بڑی سرجریز کامیابی سے مکمل کرلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ہسپتال میں ہنگامی اور پیچیدہ نوعیت کے کیسز سمیت 100 بڑی سرجریز کامیابی سے کی گئی ہیں، جبکہ آپریشن تھیٹر 24 گھنٹے فعال ہے جہاں مریضوں کو ہنگامی اور خصوصی جراحی کی سہولیات دستیاب ہیں۔مقامی سطح پر جراحی کی سہولیات کی فراہمی سے دور دراز علاقوں کے مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت میسر آرہی ہے اور انہیں علاج کے لیے طویل فاصلہ طے کرکے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑ رہا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بیکڑ میں 100 بڑی سرجریز کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہسپتال کی طبی خدمات میں اہم پیش رفت اور دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی بہتری کا مظہر قرار دیا۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال کی انتظامیہ، ڈاکٹرز، نرسنگ اور آپریشن تھیٹر ٹیم کی مسلسل کاوشوں سے یہ اہم سنگ میل حاصل کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کے قریب معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ بیکڑ میں ہنگامی اور پیچیدہ نوعیت کے آپریشنز کی مقامی سطح پر سہولت سے مریضوں کو بروقت علاج میسر آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں سہولیات کو دور دراز علاقوں تک وسعت دے کر عوام کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔