Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کا انحصار محکمہ کی مؤثر اور بروقت کارکردگی پر ہے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے ان خیالات کا اظہار محکمہ مواصلات و تعمیرات کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور مجموعی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس تمام زونز کے چیف انجینئرز نئے تعینات ہونے والے چیف انجینئر سبی زون میر محمد کھوسہ چیف انجینئر مکران رخشاں زون جہانزیب پانیزئی اور سپرنٹنڈنگ انجینئرز نے شرکت کی اجلاس کے دوران سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے محکمہ کی مجموعی کارکردگی جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی تکنیکی یا انتظامی رکاوٹ کو بروقت دور کرکے منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے حال ہی میں بھرتی ہونے والے 192 سب انجینئرز کی شمولیت سے محکمہ کی استعداد کار اور کارکردگی میں مزید بہتری آئی ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ اگرچہ ترقیاتی منصوبوں پر کام تسلی بخش رفتار سے جاری ہے تاہم عوامی مفاد کے پیش نظر اس میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے تاکہ منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہو سکیں اور عوام کو بروقت سہولیات میسر آئیں انہوں نے گزشتہ مالی سال کے دوران دستیاب ترقیاتی فنڈز کے مؤثر اور شفاف استعمال کو محکمہ کی ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہاصوبائی وزیر نے تمام چیف انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے زونز کا باقاعدگی سے دورہ کریں گو کہ ان منصوبوں پر چیلنجز کافی زیادہ ہیں لیکن ان چیلنجوں کا سامنا کریں اور جاری منصوبوں کی نگرانی کو یقینی بنائیں اور اپنی وزٹ رپورٹس باقاعدگی سے ارسال کریں تاکہ منصوبوں کی رفتار اور معیار کا مؤثر جائزہ لیا جا سکے میر سلیم احمد کھوسہ نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے میں جاری اہم نوعیت کے میگا ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام کو جدیدمعیاری اور پائیدار سہولیات کی فراہمی خواہ وہ شاہراہوں سے متعلق ہوں یا سرکاری عمارتوں کی تعمیر و ترقی سے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی بنیادی ذمہ داری ہے، اور اس ذمہ داری کو دیانت داری، شفافیت اور پیشہ ورانہ انداز میں نبھانا ہی محکمہ کا نصب العین ہونا چاہیے۔