Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلو چستان کے معاون برائے میڈیا و سیاسی امور شاہد رند نے خضدار اور قلات کے سرحدی علاقے شور پرود میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی میں 10 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔
اپنے بیان میں شاہد رند نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرکے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائے، جبکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 10 دہشت گردوں کا ہلاک ہونا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم کا مظہر ہے۔انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کی قربانیاں اور خدمات قابلِ قدر
ہیں۔شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور امن دشمن عناصر کے مکمل خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ دہشت گرد عناصر کو ہر محاذ پر مؤثر جواب دیا جائے گا۔معاون وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ بلوچستان میں امن کے دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے حکومت اور سیکیورٹی فورسز یکسو ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے تحفظ اور امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور حکومت صوبے میں امن و استحکام کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔