Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ ( ویب ڈیسک)بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلے میں ٹینس گالا کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر آل بلوچستان ٹینس ٹورنامنٹ، ٹریننگ وک کوچنگ کیمپ، ٹینس ٹورنامنٹ برائے جونیئر منعقد کیا گیا جس میں صوبے بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر ممتاز یوسف نے مشیر کھیل مینہ مجید،سیکریٹری کھیل درا بلوچ،ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازئی کو جشن آزادی کے سلسلے میں صوبے بھر میں مختلف کھیل منعقد کرنے اور انکے احسن طریقے سے اجراء پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کھیل اور کھلاڑیوں کے لئے خدمات کو سراہا اور انکا شکریہ ادا کیا کہ وہ ذاتی طور پر ٹینس کے کھیل میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ہمہ وقت اسپورٹس کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں اور ہر موقع پر وہ صوبے کے کھلاڑیوں کی سرپرستی کے لئے موجود ہوتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے سینئر نائب صدر گل محمد کاکڑ اور سیکریٹری بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن شیر محمد ترین کی خدمات کو سراہا اور انکا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ ہر وقت صوبے میں کھلاڑیوں اور کھیل کی ترقی کے لئے مصروفِ پیکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن اپنے محدود وسائل اور صوبے کے نامساعد حالات کے باوجود کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح تک رسائی پہنچا رہی ہے اور ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ وہ قومی سطح پر بلوچستان کا نام اجاگر کریں۔ انہوں نے یہاں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی اور سیکریٹری کرنل ضیاء الدین اور کرنل گل رحمان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ بلوچستان کے ٹینس کھلاڑیوں کے ہر سال اسلام آباد میں کیمپ منعقد کیا جاتا ہے جو کہ کھلاڑیوں کے لئے فائدہ مند ہونے کے ساتھ قومی سطح پر کھلاڑیوں سے ہم آہنگی کا باعث ہے انہوں نے بلوچستان کی خواتین ٹینس کھلاڑیوں کی بھی تعریف کی جنہوں نے 34 ویں قومی کھیلوں میں بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے صوبے کے لئے کانسی کا تمغہ جیتا مزید برآں انہوں نے قائد اعظم یوتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا جو کہ ایک منفرد ریکارڈ ہے۔ انہوں نے حکومت سے کھلاڑیوں کی سرپرستی اور وسائل مہیا کرنے کی بھی درخواست کی۔ تقریبات تقسیم انعامات کے موقع پر سردار عارف خان نورزئی، سینئر نائب صدر بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن، سیکریٹری جنرل سید سلیم اختر، نظام الدین سینئر کوچ و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جونیئر پلیئرز کے لئے کوئٹہ کینٹ میں FG پبلک اسکول میں ایک کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ اور جونیئر ٹینس کھلاڑیوں کے لئے ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس سے اسکول کے اسٹوڈنٹ ٹینس اور جونیئر کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی اور مثبت فائدہ حاصل کیا۔