Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ(ویب ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما سیدجہانگیرشاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) کا کوئی وجود نہیں ہے کارکن اپنے مسائل کے حل کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں،مسلم لیگ(ن) کو توڑنے والے آج وفاقی وزیر بنے بیٹھے ہیں جبکہ مشکل وقت میں پارٹی کو سہرا دینے والے جمال شاہ کاکڑ اوردیگر ساتھیوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سید جہانگیرشاہ نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) اسوقت عملاً غیر فعال ہوچکی ہے اور مسلم لیگ(ن) کے وزراء اپنے کاموں میں لگے ہوئے ہیں انکا کہنا ہے کہ وہ مسلم لیگ(ن) کے ووٹوں سے نہیں بلکہ اپنے ذاتی ووٹوں سے منتخب ہوکر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت گورنر بلوچستان مسلم لیگ(ن) کا ہے لیکن گورنر ہاؤس کے دروازے بھی کارکنوں کیلئے بند کردیئے گئے ہیں اور من پسند افراد کو گورنر ہاؤس چھوڑا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے مرکزی قائدین بھی یہ نہیں چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) فعال اور منظم ہوں بلوچستان کے معاملات دیکھنے کیلئے جن کو وفاقی سطح پر مقرر کیا گیا ہے وہ صوبے کے دورے کے دوران اپنے گفٹ وصول کرکے واپس چلے جاتے ہیں انہیں پارٹی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کو صوبے میں سنبھالا آج پارٹی کو توڑنے والے وفاقی وزیر بنے بیٹھے ہیں جبکہ جمال شاہ کاکڑ جیسے سینئر رہنما کو وزارت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کی عمرے سے واپسی کے بعد ہم ان سے ملاقات کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔