Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300


اسلام آباد ویب ڈسک ،بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان میں مزید خوارجی جہنم رسید، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے آپریشن شعبان میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو سراہا۔ پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام! پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں، آپریشن شعبان میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہے۔یہ آپریشن 5 جولائی 2026ء کو کوئیٹہ کے علاقے ‘شعبان’ میں اس وقت شروع کیا گیا تھا جب دہشت گردوں نے مانگی ڈیم پولیس چوکی پر حملہ کر کے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا تھا۔اس آپریشن میں پاک فوج، فرنٹیر کانسٹیبلری بلوچستان، اور بلوچستان پولیس مل کر زمینی اور فضائی مدد کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔اب تک کی رپورٹس کے مطابق، 5 جولائی سے جاری اس مشترکہ آپریشن اور انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 102 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے صرف آپریشن شعبان کے مخصوص پہاڑی علاقوں میں 64 سے زائد مارے گئے۔