Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما سید جہانگیر شاہ نے کہا ہے بلوچستان میں امن و امان کی بحالی اور اضلاع میں ریکاڑد ترقیاتی کاموں کا سہرا فیلڈ مارشل اور کورکمانڈر بلوچستان کے سر جاتا ہے،نئے صوبوں کے قیام سے متعلق وفاقی وزیر محسن نقوی کے بیان کی مکمل حمایت کرتے ہیں پیپلز پارٹی بلیک میلنگ کی سیاست بند کرے اور آئین کے مطابق نئے صوبوں کی قیام کی حمایت کرے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سید جہانگیر شاہ نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کے قیام،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج اور سیکورٹی ادارے کام کررہے ہیں اورصوبے کے اکثراضلاع امن بحال ہوچکا ہے جس کا سہرا فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر،کورکمانڈر بلوچستان اور سیکورٹی اداروں کے افسران کے سر جاتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ گزشتہ اڑھائی سال کے دوران صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں ان ترقیاتی کاموں کو معیار کے مطابق یقینی بنانے کیلئے کورکمانڈر نے خصوصی دلچسپی لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر محسن نقوی کے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بیان کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور نئے صوبے بن کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نئے صوبوں کے قیام کو متنازع بنارہی ہے اور حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے جس میں وہ کامیاب نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو چاہئے کہ وہ بلیک میلنگ کی سیاست چھوڑ کر ملک کے مفاد میں ہونے والے فیصلوں کی حمایت کریں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے صوبائی وزراء اورارکان اسمبلی بلا رنگ و نسل صوبے کے عوام کی خدمت کررہے ہیں مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء نے اپنے محکموں میں میرٹ پرنوجوانوں کو نوکریاں فراہم کی ہیں اور اپنے اپنے حلقوں میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کرائے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) صوبائی صدرشیخ جعفرخان مندوخیل اور جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ کی قیادت میں فعال اورمنظم ہے۔