Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ٹیم نے کوئٹہ میں حال ہی میں قائم ہونے والے مختلف ریسٹورنٹس کا دورہ کیا اور انتظامیہ کو بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2015 کے تحت اپنی قانونی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔دورانِ دورہ ریسٹورنٹس کی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا کہ متعلقہ کاروباری اداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے ساتھ اپنی رجسٹریشن مکمل کریں اور قانون کے مطابق سیلز ٹیکس آن سروسز کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔BRA ٹیم نے ریسٹورنٹس کو پوائنٹ آف سیل (POS) سسٹم کو بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے پورٹل کے ساتھ مربوط کرنے، تمام متعلقہ سیلز کی باقاعدہ انوائسز جاری کرنے اور کاروباری و ٹیکس ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی، تاکہ مستقبل میں قانون کے تحت درکار معلومات اور ریکارڈ باآسانی پیش کیے جا سکیں۔اس موقع پر BRA ٹیم نے واضح کیا کہ اتھارٹی کا مقصد ٹیکس دہندگان کو قانون کے تقاضوں سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں رجسٹریشن، ٹیکس ادائیگی اور ڈیجیٹل نظام کے استعمال میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ ریسٹورنٹس کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ بروقت رجسٹریشن اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ذمہ دارانہ ٹیکس تعمیل کو یقینی بنائیں۔