بلوچستان: “آپریشن شعبان” میں 75 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج، فرنٹیئر کور اور بلوچستان پولیس کا ایک بہت بڑا اور مشترکہ انسدادِ دہشت گردی آپریشن جاری ہے، جسے “آپریشن شعبان کا نام دیا گیا ہے۔یہ گرینڈ آپریشن منگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کے بعد شروع کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، پانچ جولائی 2026 سے شروع ہونے والے اس آپریشن اور خفیہ معلومات پر مبنی کارروائیوں کے دوران اب تک مجموعی طور پر 75 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، جن میں کئی غیر ملکی عسکریت پسند بھی شامل ہیں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کی واضح ہدایات کے تحت اس آپریشن کا مقصد بلوچستان میں امن و امان قائم کرنا اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔یہ آپریشن تاحال کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور سکیورٹی فورسز کلیئرنس کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *