Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں 28نومبراور29نومبر(روزانہ)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے11kv اسٹیڈیم، پی ٹی وی، شبہازٹاون، جی او آر فیڈرز صبح10بجے تا دوپہر 2 بجے بجلی بندرہیگی، اسی طرح 29نومبرکو (بروزاتوار)زرغون گرڈاسٹیشن کے نواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ کاریز، ایف سی ٹروپس،عسکری ون فیڈرزسے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک نیز اُسی روزمری آبادگرڈ کے مری آباداور کاسی ٹو فیڈرز سے دن 11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔اسکے علاوہ 29نومبر اور30نومبر(روزانہ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvاولڈسمنگلی،پی اے ایف سٹی، شہباز ٹاون، انٹرکنیکٹر فیڈرزوں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندہوگی۔اسی طرح30نومبرکو(بروزپیر)سریاب گرڈاسٹیشن کے سریاب، اولڈسیٹلائٹ ٹاون فیڈرزسے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہیگی۔دریں اثناء مختلف گرڈاسٹیشنوں اور ٹرانسمیشن لائنز پر ضروری ٹیسٹنگ اور مرمتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 28نومبر(بروزہفتہ) زرغون گرڈاسٹیشن کے 11kvزرغون ون،زرغون ٹو،صاحبزادہ کاریز، عسکری ون، عسکری ٹوفیڈروں سے صبح10بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندہوگی نیز 29نومبرکو (بروزاتوار)شیخ ماندہ گرڈکے 11kvائیرپورٹ روڈ، ایف سی، واسا،کڈنی سینٹر، دوستین، چشمہ،نوحصار،بیوٹمز،ویسٹرن بائی پاس فیڈرو ں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔