Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

بولان(ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ چیئرمین ضلع کونسل کچھی سردارزادہ میر بیبرگ خان رند نے کہا ہے کہ گزشتہ شب دھماکے کے باعث ہیوی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور تباہ ہونے سے ڈھاڈر اور گردونواح میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تاہم بجلی کی بحالی کے لیے واپڈا حکام سے بات ہوئی ہے اور جلد ڈھاڈر کی بجلی بحال کردی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ چاکر ماڑی نغاری میں ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صحافیوں کے وفد کی قیادت صدر ڈھاڈر پریس کلب محمد عارف بنگلزئی کر رہے تھے جبکہ وفد میں عبدالحئی گولہ، غلام فاروق جتوئی اور عرفان بدوزئی شامل تھے اس موقع پر صدر ڈھاڈر پریس کلب محمد عارف بنگلزئی نے ڈسٹرکٹ چیئرمین سردارزادہ میر بیبرگ خان رند کو ڈھاڈر اور گردونواح کے علاقائی مسائل خصوصاً بجلی کی بندش اور اس کے باعث عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شدید گرمی میں بجلی کی عدم دستیابی سے عوام کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے سردارزادہ میر بیبرگ خان رند نے صحافیوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بحالی کے معاملے پر کیسکو حکام سے بات ہوئی ہے اور متعلقہ حکام ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈھاڈر کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور جلد بجلی کی فراہمی بحال ہونے کی امید ہے انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے دیگر بنیادی مسائل سے بھی آگاہ ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں اور حکام سے رابطہ کرکے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ عوامی مشکلات میں کمی آسکے