باریجہ کے علاقے میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے سولہ مسافر زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (ویب ڈیسک) خضدار سے مہیڑ جانے والی مسافر کوچ باریجہ کے علاقے میں کھائی میں جاگری سولہ مسافر زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق خضدار سے مہیڑ جانے والی مسافر کوچ جھل مگسی کے علاقے پولیس تھانہ باریجہ کچی پل کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث قلابازی کھاتے ہوے کھائی میں جا گری.  پولیس کے مطابق حادثے میں انسانی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم سولہ کے قریب مسافر زخمی ہوگئے جن کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا واقعے کے بعد پولیس نے دیگر مسافروں کو متبادل گاڑیوں میں منزل مقصود کی جانب روانہ کردیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *