Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

دوحہ: اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں بنگلہ دیش اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بنگلہ دیش اے کی اننگز کے آغاز میں پاکستانی فاسٹ باؤلر علی رضا نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے ابتدائی وکٹیں حاصل کیں تاہم مڈل آرڈر بلے باز شہادت حسین نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 118 گیندوں پر 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 103 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے